شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیترا ٹرسٹ نے ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ضروری دستاویزات کے ساتھ رام مندر کا نقشہ داخل کیا ہے۔ اب اتھارٹی کو مندر کا نقشہ پاس کرنے کی اجازت اور مقررہ فیس پر فیصلہ لینا ہے۔ ضابطے کے مطابق ٹرسٹ کو مذہبی ادارہ ہونے کی وجہ سے 65 فیصد فیس میں رعایت مل سکتی ہے۔
وہیں ٹرسٹ اس موضوع پر پہلے ہی وضاحت دے چکا ہے۔ ٹرسٹ کے ذریعہ یہ کہا گیا ہے کہ 'ہم کسی بھی طرح کی چھوٹ نہیں چاہتے۔ اب ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نقشہ پاس کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے۔ وہیں اس بارے میں اے ڈی اے کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
بھومی پوجن کے بعد تکنیکی طور پر رام مندر کی تعمیر کے لیے تمام تیاریاں تقریبا مکمل کرلی ہیں۔ پرانی خستہ حال عمارتوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے جو مندر کی تعمیر میں رکاوٹ بن چکی ہیں۔
مندر کی تعمیر کے علاوہ احاطے میں اور بھی بہت سی عمارتیں تعمیر ہونے ہیں۔ قدیم مندروں کو ہٹانے کے بعد ان کے بتوں کو عقیدت مندوں کے دیکھنے کے لئے رکھا جائے گا۔