ایچ ایس ایف -انڈیا اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (امریکہ) سے امداد یافتہ پروجیکٹ کے ایک وفد نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ طبیعیات کا دورہ کیا۔ ایچ ایس ایف -انڈیا اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (امریکہ) سے امداد یافتہ پروجیکٹ کے وفد نے اپنے دورے کے دوران ہائی انرجی فزکس اور متعلقہ شعبوں میں سافٹ ویئر کے فروغ پر اشتراک کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مذکورہ شعبوں میں مواقع کے حوالے سے فیکلٹی ممبران، ریسرچ اسکالرز اور پوسٹ گریجویٹ طلباء سے بات چیت بھی کی۔
پروفیسر آؤٹشورن نے دورے کے مقاصد پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایس ایف -انڈیا کا مقصد ہندوستان، امریکہ اور یورپ میں باہمی تعاون کے نیٹ ورکس کو جوڑنا ہے، تاکہ اگلی نسل کے پارٹیکل، نیوکلیئر، اور ایسٹرو پارٹیکل فزکس کے تجربات کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے درکار بین الاقوامی تحقیقی سافٹ ویئر کے سلسلہ میں باہمی تعاون و اشتراک ہوسکے۔ ڈاکٹر نور عالم نے لارج ایون کولائڈر ایکسپریمنٹ، مصنوعی ذہانت، اور مشین لرننگ سے متعلق اپنے علمی تجربات بیان کئے۔