کرونا وائرس کے باعث دہلی سمیت پورے ملک میں لا ک ڈاؤن جاری ہے، جس کے پیش نظر مزدور طبقہ دہلی، گڑگاؤں ،نوئیڈا سے اپنے آبائی وطن کی جانب نقل مکانی کرنے کو مجبور ہیں، جس کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں مزدور نقل مکانی کرنے کو مجبور۔ویڈیو گزشتہ روز کئی لوگ دن کے اجالے میں بھوک اور پیاس کی پرواہ کیے بغیر اپنی منزل کی جانب نکل پڑے۔انہیں اپنے کھانے اور تمام ضروریات کا بھی خیال نہیں تھا۔ حکومتی اعلان بعد بھی ان پرکوئی اثر نہیں ہوا،اور وہ اپنے گھر کے لئے روانہ ہو گئے ۔
لیکن رات ہوتے ہی بھوک کی شددت نے انہیں تڑپنے پر مجبور کر دیا ،جس کے بعد سڑک سے گزر رہے ایک صحافی کی ان پر نظر پڑی، اس کے بعد انہوں نے سماجی کارکن کی مدد سے فوری طور پر کھانے کا انتظام کرایا ،تب جاکر دیر رات تک ان بھوکے لوگوں کو کھانہ میسر ہوا۔
اترپردیس کی یوگی حکومت نے مزدوروں کو گھر چھوڑنے کے لئے کچھ بسیں ضرور چلائیں، لیکن اتنی بڑی بھیڑ کے سامنے یہ کارگر نہ ہو سکی، جس کے وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو پیدل ہی سفرکرنا پڑ رہا ہے۔