ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں ضلع پنچایت انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گریش چندر تیواری نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار شیلجا یادو کو شکست دی۔ بی جے پی کو 42 اور ایس پی کو 11 ووٹ ملے۔
بتایا جارہا ہے کہ سنہ 1948 کے بعد پہلی بار بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار نے دیوریا میں ضلع پنچایت صدر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی سے پہلے گریش تیواری جے ڈی یو میں تھے۔
اس جیت کے بعد ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے بی جے پی امیدوار گریش چندر تیواری کو سرٹیفکیٹ دے کر مبارکباد دی۔ اس دوران وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی، رکن پارلیمنٹ رویندر کشواہا، نیرج شاہی، صدر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر ستیہ پرکاش مانی، سلیم پور کے رکن اسمبلی کالی پرساد، ڈاکٹر سنجیو شکلا وغیرہ موجود تھے۔