ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ریلوے اسٹیشن پر ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بہار جا رہے مسافروں نے بتایا کہ 'وہ لوگ اتر پردیش میں گنّے کے کھیت میں کام کر رہے تھے اور گرمی کا موسم آنے کے کی وجہ سے مالک نے گھر جانے کے لیے کہہ دیا۔
ریلوے اسٹیشن پر مسافروں میں کھانا تقسیم، ویڈیو مہاجر مزدور نے بتایا کہ 'اب ہمارے پاس کوئی کام نہیں ہے لہذا ہم لوگ گھر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی کب ہوگی یہ نہیں معلوم لیکن فی الحال کسی بھی قیمت میں اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ لوگ لکھیم پور کھیری سے آدھا سفر آٹو رکشا سے اور اس کے بعد سیتا پور سے لکھنئو تک پیدل آئے ہیں۔ صبح سے ہی ریلوے اسٹیشن اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ وہ جلد از جلد اپنے گھر پہنچ سکیں۔
پیام انسانیت فورم کے ذمہ دار ابوالقاسم ندوی نے بتایا کہ 'ہم لوگ لاک ڈاؤن کے پہلے روز سے ہی ضرورت مندوں کو راشن کٹ تقسیم کر رہے ہیں لیکن جب سے شرمک ٹرین چل رہی ہے تب سے ہماری تنظیم ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو ناشتہ اور کھانا پانی دے رہی ہے۔
پیام انسانیت فورم نے ماہ رمضان میں روزہ داروں کو 'رمضان کٹ' تقسیم کی تھی تاکہ روزہ داروں کو پریشانی نہ ہو۔ ابوالقاسم نے بتایا کہ ہماری تنظیم آئندہ بھی ضرورت مندوں کی امداد کرتی رہے گی۔