مساجد میں عبادات اور ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں کو انجام دینے کی غرض سے رامپور ریلوے اسٹیشن کے سامنے واقع مسافر خانہ مسجد سے ضروت مندوں اور مسافروں کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
بھوکوں کا سہارا ہے یہ مسجد انجم فلاح انسانیت نامی تنظیم کے کارکنان ہر جمعرات کو مسافر خانہ مسجد میں کھانا تیار کرتے ہیں اور مسافروں کو مسجد میں بیٹھا کر کھانا کھلایا جاتا ہے جبکہ کھانا پیک کرکے دور دراز کے علاقوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جاتا ہے میں نکل جاتے ہیں۔
اس خدمت خلق میں کھانے میں سبزیاں ہی بنائی جاتی ہیں تاکہ اسے نہ صرف مسلم ایسے غیر مسلم افراد میں بھی تقسیم کیا جاسکے جو سبزی خور ہیں۔
مسجد کا استعمال نماز اور ذکر و ازکار کے ساتھ فلاحی کاموں یعنی ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے وغیرہ میں کیا جا سکتا ہے؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیے ای ٹی وی بھارت نمائندے نے انجمن فلاح انسانیت تنظیم کے کنوینر مولانا مفتی ساجد قاسمی بات کی۔
مفتی ساجد قاسمی نے بتایا کہ 'مساجد صرف نماز ادا کرنے کا مقام ہی نہیں ہوتی بلکہ ان عبادت گاہوں سے زیادہ سے زیادہ فلاحی کام بھی کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی یہاں صرف کھانا تقسیم کر رہے ہیں آئندہ یہاں سے غرباء اور بے سہارا افراد کے علاج و معالجے کے انتظام کا بھی منصوبہ ہے۔