ضلع میرٹھ میں جمعیت علماء ہند شہر یونٹ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کھانا تقسیم کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے، اس خدمت میں شہر یونٹ کے نوجوان اور بزرگ تمام ممبران شامل ہیں ساتھ ہی جمعیت کو مقامی پولیس افسران کا بھی تعاون حاصل ہو رہا ہے۔
میرٹھ: جمعیت علماء ہند کی جانب سے غریبوں میں کھانا تقسیم - ضلع میرٹھ میں جمعیت علماء ہند
اترپردیش کے میرٹھ میں کورونا کے سبب جاری لاک ڈاؤن میں سماج کے غریب اور یومیہ مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں، ایسی صورتحال میں ان افراد تک دو وقت کا کھانا پہنچانے کے مقصد سے مختلف سماجی اور ملی تنظیمیں اپنی خدمات کو انجام دے رہی ہیں۔
میرٹھ: جمعیت علماء ہند کی جانب سے غریبوں میں کھانا تقسیم
کورونا وبا کے سبب عوام کو جن مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایسے میں سماجی تنظیموں کی جانب سے کی جارہی امداد سے غریبوں کی مشکل کو کچھ کم کیا جا سکتا ہے۔