اردو

urdu

By

Published : Feb 16, 2023, 5:29 PM IST

ETV Bharat / state

Farmers Face Financial Crisis گیندا پھول کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا

میرٹھ میں گیندے پھول کی کاشت کرنے والے کسانوں کو مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کسانوں نے حکومت سے مالی نقصان کی بھرپائی کے لئے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیندا پھول کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا
گیندا پھول کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا

گیندا پھول کی کھیتی کرنے والے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا

میرٹھ: اترپردیش ضلع میرٹھ کے کھرکھودا تھانہ علاقے کا الدھن گاؤں پھولوں کی کاشت کے لئے مشہور ہے جس طرح مغربی اتر پردیش میں گنے کی کاشت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے ٹھیک اسی طرح کھرکھودا تھانا علاقے کے کئی گاؤں میں گیندے کے پھول کی پیداوار کی جاتی ہے۔ کسان ہر سال غازی آباد کی غازی پور منڈی اور دہلی منڈی میں فصل بیچ کر تشفی بخش منافع کماتے ہیں لیکن اس سال ان کی فصل کی واجب قیمت نہ ملنے کی وجہ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے ۔کسان پریشان ہیں۔ اس سال گیندے پھول کی کاشت کرنے والے کسانوں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ ان کو گیندے کی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ اس وقت گاؤں میں سینکڑوں بیگھہ اراضی پر گیندے پھول کی فصل کھڑی ہے ۔لیکن منڈی میں ان گیندا پھلوں کا کوئی خریدار نہیں ہے۔ جو لوگ خریدنے کے لئے آتے ہیں وہ انتہائی کم قیمت کی بولی لگارہے ہیں جس سے کسانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Handloom Carpet Artisans Condition ہاتھوں سے قالین تیار کرنے والے کاریگر کسمپرسی کے شکار

پریشان حال کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت جس طرح راوی اور خریف کی کئی فصلوں پر امدادی قیمت کی ضمانت دیتی ہے ٹھیک اسی طرح اس کے لئے بھی کچھ انتظام کیا جائے۔ کسان اب مایوسی کے عالم میں مستقبل میں پھولوں کی کھیتی نہ کرنے کی بات بھی کہ رہے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details