اردو

urdu

ETV Bharat / state

گنگا میں سیلاب، گلیوں میں چل رہی ہیں کشتیاں - گنگا ندی سیلاب کی نذر

گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی گنگا ندی سیلاب کی نذر ہے جس کے سبب عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

گنگا میں سیلاب

By

Published : Sep 19, 2019, 10:26 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 4:18 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کی سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ آمد و رفت کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔

یہاں گنگا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے اور گھاٹ کے کنارے واقع مندرو مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

گنگا میں سیلاب

ان گلیوں میں جب بھی سیلاب کا پانی بھرتا ہے تب علاقے کا سیویج سسٹم کام کرنا بند کر دیتا ہے جس کی وجہ سے گندگی گلیوں میں بہتی رہتی ہے۔

اور گندگی کے سبب راہگیروں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد بیماریاں بھی بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیتی ہیں۔

ان حالات میں جو مکانات زیادہ نشیب میں ہوتے ہیں وہاں کے لوگ اپنے مکانات چھوڑ کر اپنے رشتہ دار یا قرب و جوار میں کے اونچے مکانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

شہر الہ آباد کی بھی یہی صورت حال ہے جہاں ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں، پانی مسلسل بڑھتا جارہا ہے اور ندی کے کنارے آباد لوگ اپنے گھر کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں شدید بارش ہونے کے سبب گنگا، جمنا، بیتوا جیسی ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے متعدد ضلعوں میں پانی داخل ہوتا جارہا ہے۔ اس بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے گھر ڈوب چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گنگا ندی میں پانی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 4:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details