پہاڑی علاقوں میں ہو رہی مسلسل بارش کی وجہ سے متعدد ندیاں کے آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ پہاڑوں پر مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں کے کئی گاؤں پانی میں ڈوب چکے ہیں۔
ریاست اتر پردیش کے مرادآباد بریلی شاہراہ پر سیلاب کا پانی آجانے کی وجہ سے گھنٹوں جام لگا رہتا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اردو کی ٹیم نے جاکر موقع کا معائنہ کیا تو چاروں طرف پانی ہی پانی نظر آرہا تھا۔