ریاست اترپردیش کے رامپور میں گزشتہ روز سے ہو رہی بارش نے سیلاب جیسے صورت حال پیدا کردئیے ہیں۔ سیلاب نے رامپور کے گاؤں میں دھان کی پکی پکائی فصل کو پوری طرح سے تباہ و برباد کردیا ہے، جس سے کسانوں میں مایوسی نظر آرہی ہے۔
رامپور میں آئے سیلاب سے کئی گاؤوں میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ انہی میں سے رامپور کا ایک گاؤں ملک بچولا بھی ہے۔ آج ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے ملک بچولا گاؤں پہنچ کر سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس گاؤں میں پانچ فٹ تک پانی داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے یہاں کھیتوں میں دھان کی تیار ہوئی فصل پوری طرح برباد ہوگئی ہیں
اس گاؤں میں رہنے والے کسانوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ذریعہ معاش صرف کھیتی اور کسانی ہی ہے۔ انہوں نے اس بار دھان کی فصل اگائی تھی لیکن سیلاب آنے کی وجہ سے کھیتوں میں ان کی لہلاتی فصلیں پوری طرح برباد ہوگئی ہیں۔