بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر شعیب چودھری نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں ہی اے ایم یو انتظامیہ کو مکتوب لکھا ہوں لیکن وائس چانسلر آفس اس میں کوئی دلچسپی نہیں دیکھا رہا۔ تین دن قبل مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ایک گائیڈ لائن موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے اسکرپٹ دیکھایئں جس کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو اسکرپٹ کو چیک کرے گی،ایک دن شوٹنگ کے لئے ایک لاکھ روپیہ یونیورسٹی کو ادا کرنا ہوگا۔یونیورسٹی ڈبلیکیٹ بناکر دوسری جگہ شوٹ نہیں کرسکتے ہیں۔ Flm Director Wants To Shot Sir Syeed PIC WEB Series But AMU Denies
انہوں نے اس گائیڈ لائن پر سخت اعتراض کیا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ مولانا الطاف حسین حالی کی سر سید احمد خان کی حیات پر لکھی ہوئی کتاب حیات جاوید پر مبنی اسکرپٹ ہے جسے متعد ریسرچرز اور پروفیسر نے تیار کی ہے۔ اے ایم یو انتظامیہ کو مجاز نہیں کہ وہ اسکرپٹ دیکھنے کا مطالبہ کریں۔ اسکرپٹ پر ہم نہیں دیکھا سکتے ہیں۔
Flm Director Wants To Shot Sir Syeed PIC WEB Seriesسرسید احمد خان کی حیات پرمبنی ویب سریز کی شوٹنگ کے لئےاجازت نہیں ملی - sir syed bio pic web series
علمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر مبنی ویب سیریز کی شوٹنگ کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ رخنہ اندازی کررہا ہے جس کے سبب ویب سریز کی شوٹنگ میں تاخیر ہورہی ہے۔Flm Director Wants To Shot Sir Syeed PIC WEB Series
انہوں نے کہا کہ گائیڈ لائن میں جو کہا گیا ہے کہ اس کا ڈبلیکیٹ بنا کر کہیں اور شوٹ نہیں کرسکتے جو بلکل غلط ہے اے ایم یو کسی کی جاگیر نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسی شخصیت پر ویب سریز بنا رہے جن کی خدمات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی سے لیکر سبھی قد اور شخصیات نے تسلیم کیا ہے دنیاں بھر موجود علیگ برادر ایسی فلم کی شدت سے انتظار کررہے جو سر سید کی حیات پر مبنی ہو لیکن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اس دلچسپی نہیں دیکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا اس سے بڑی شرم کی اور کیا بات ہوسکتی ہے کہ سر سید احمد خان کی حیات پر مبنی ویب سریز کی شوٹنگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں نہ ہو اس کے لئے تمام علیگ برادر کو سامنے آنا چاہیے اور سریز کی شوٹنگ میں حائل مشکلات کو دور کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Lucknow Nawab نوابوں کے رشتہ دار در در کی ٹھوکر کھانے پر مجبور
شعیب چودھری نے بتایا کہ ویب سریز کی شوٹنگ ضرور ہوگی انشا اللہ اس کے لئے اداکاروں سے معاہدہ بھی ہوچکا ہے اور اتر پردیش کے لکھنو سمیت متعدد شہروں میں کچھ لوکیشن کا بھی جائزہ لیا ہوں۔اس ویب سریز کے تقریبا 12 اپیسوٹ ہوں گے ایک اپیسوٹ تقریبا 40 منٹ کی ہوگی۔
انہوں نے کہا اتر پردیش حکومت یوپی میں فلم شوٹنگ کو فروغ دے رہی ہے رواں ماہ میں صرف لکھنو میں تقریبا 20 فلم شوٹنگ ہو چکی ہیں نوئیڈا میں فلم سٹی بنانا اس کی اہم کڑی ہے لیکن اے ایم یو انتظامیہ اس مشن میں کیوں رخنہ انداز ہے سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت کو بھی اس معاملے میں دخل اندازی کر ویب سریز کی شوٹنگ کی راہ ہموار کرنا چاہیے۔