اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: 10 مارچ سے مسافر پروازوں کا سلسلہ شروع - بریلی میں مسافر فلائٹ سے سفر کرپائیں گے

اترپردیش کے ضلع بریلی میں مسافروں کے لیے بڑی راحت کی خبر ہے۔ آئندہ 8 مارچ کو افتتاحی پرواز کے بعد اب مسافر ہوائی سفر کے ذریعہ بریلی سے دہلی کا سفر محض چند گھنٹے میں مکمل کر پائیں گے۔

بریلی :مسافر 10 مارچ سے ہوائی سفر کا مزا لے پائیں گے

By

Published : Feb 26, 2021, 1:24 PM IST

بریلی ایئرپورٹ سے پرواز شروع ہونے کا انتظار اب ختم ہو نے والا ہے۔ الائنس ایئر لائنس نے بریلی دہلی پرواز کا حتمی شیڈول جاری کر کے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ آنے والی 8 مارچ کو افتتاحی پرواز کچھ وی آئی پی اور دیگر مسافروں کو لیکر دہلی سے بریلی آئے گی، جو یہاں آدھے گھنٹے تک ٹھہرنے کے بعد بریلی ایئر پورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہو جائے گی۔


الائنس ایئر لائنس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آئندہ 8 مارچ کو صبح 8 بجکر 55 منٹ پر پرواز دہلی سے بریلی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی صبح 9 بجکر 55 منٹ پر وہ بریلی ائیرپورٹ پہنچے گی۔ بریلی ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے تک ٹھہرنے کے بعد مسافروں کو لیکر فلائٹ نمبر ATR-72 صبح 10 بجکر 25 منٹ پر دہلی کے لیے روانہ ہو جائے گی اور ایک گھنٹے کا سفر طے کرکے صبح 11 بجکر 25 منٹ پر دہلی پہنچ جائےگی۔

بریلی :مسافر 10 مارچ سے ہوائی سفر کا مزا لے پائیں گے
بریلی ایئرپورٹ سے پرواز کے متعلق گزشتہ دو برس سے قیاس لگائے جا رہے تھے کہ بریلی سے فلائٹ شروع ہو بھی پائے گی یا نہیں۔ لیکن الائنس ایئر لائنس نے ٹکٹ کی بکنگ شروع کرکے تمام تر قیاس آرائیوں کو دور کر دیا ہے۔ جمعرات سے ٹکٹ کی بُکنگ شروع ہوتے ہی بریلی کے باشندوں نے بھی ٹکٹ بُک کروانے شروع دئیے ہیں۔



دراصل بریلی ایئر پورٹ سے فلائٹ کے شروع کرنے میں کئی مشکلات بھی در پیش آئی۔ اس ایئر پورٹ کا اپنا کوئی رنوے نہیں ہے، لہذا اس کے لیے ایئر فورس کے ترشول اییئر پورٹ کا رنوے کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے الائنس ایئر لائنس نے ایئر فورس کو مجوزہ شیڈول بھیجکر رنوے استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ ائیر فورس نے کچھ معمولی تبدیلیوں کے ساتھ شیڈول پر مہر لگا دی اور ایئر فورس نے الائنس ایئر لائنس کو ای میل کے ذریعے تحریری اجازت دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بریلی سے دہلی اور دہلی سے بریلی کے درمیان پرواز کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

آئندہ 8 مارچ کو افتتاحی پرواز کے ساتھ ہی 10 مارچ سے فلائٹ شروع ہوجائے گی۔ ہفتہ میں چار دن فلائٹ کا شیڈول رہےگا۔ بریلی سے دہلی کا کرایہ جی ایس ٹی سمیت 2004 روپے رہےگا. اس فلائٹ کے آغاز کے بعد سفر آسان ہو جائےگا۔ صنعت، کاروبار کے علاوہ تعلیمی اور صحتی اداروں کو بھی فروغ ملنے کے امکانات ہیں۔



ABOUT THE AUTHOR

...view details