ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کا کھادی آشرم قومی پرچم تیار کرنے کا لائسنسی سینٹر ہے۔ 1920میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے۔
کھادی آشرم میں کھادی کا تھان تیار کرنے کے بعد تھان کو رنگا جاتا ہے، اس کے بعد روایتی طریقہ سے اسکرین پرنٹ کرکے جھنڈے کو سکھایا جاتا اور پھر سلائی کی جا تی ہے، لیکن اس سال كورونا وبا کے چلتے ترنگا تیار کرنا بے حد مشکل ہو رہا ہے۔