ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر سریہ گینگ کے پانچ چوروں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے چوری کی گئی دو موٹرسائیکلیں، ایک بولیرو کار، آٹھ کوئنٹل سریہ، تین طمنچے اور دو چاقو برآمد کیا ہے۔ چوروں کو جیل بھیج دیا ہے۔
سہارنپور میں سریہ گینگ کے پانچ چور گرفتار موصولہ اطلاع کے مطابق خانقاہ چوکی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ چور سامان چوری کرکے مظفرنگر کی جانب فروخت کرنے کے لیے جا رہے ہیں، جس کے بعد چوکی انچارج اصغر علی اپنی ٹیم کے ساتھ ہائی وے پر پہنچ گئے۔ کچھ دیر بعد جامعہ طبیہ کے نزدیک پولیس نے دو بائکوں پر سوار چار مشتبہ افراد کو روک کر ان سے سختی سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ چوری کا سامان لےکر اس کو بیچنے کے لیے مظفرنگر جا رہے ہیں۔
چوروں کے پاس سے آٹھ کوئنٹل سریہ برآمد پولیس نے پیچھے آرہی بولیرو گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ ٹرک کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ جس میں چوری کیا گیا سریہ بھرا ہوا تھا۔ سبھی کو حراست میں لےکر پولیس کوتوالی لے آئی۔ جہاں تفتیش میں چوروں نے اپنے نام محمد گلزار ولد یعقوب ساکن ککرولی ضلع مظفرنگر، امیر عالم ساکن ککرولی، نتن ولد کنور سنگھ ساکن بسیڑا تھانہ ناگل، پنکج ولد عقل چند، ویداس ولد انوج ساکن بھرت پور تھانہ ناگل بتائے ہیں۔
چوروں سے پولیس نے چوری کی گئی دو موٹرسائیکلیں، ایک بولیرو کار، آٹھ کوئنٹل سریہ، تین طمنچے اور دو چاقو برآمد کیے ہیں۔ چوروں نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ وہ چوری کا سامان مظفر نگر فروخت کرنے جارہے تھے۔
سہارنپور میں سریہ گینگ کے پانچ چور گرفتار انہوں نے یہ بھی قبول کیا کہ ان کے پاس دونوں بائکیں اور بولیرو گاڑی بھی چوری کی ہے۔ پولیس نے تفتیش کر سبھی کو جیل بھیج دیا ہے۔