اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کی پھوگانا تھانہ علاقے میں پولیس اور ایکسائز ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 175 پیٹی غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پنچایتی انتخابات کے پیش نظر مظفر نگر میں غیر قانونی شراب کے خلاف گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس دوران سامنے سے آرہی ایک ٹرک کو روک کر ہولیس نے چیکنگ کی جس میں سے 175 پیٹی غیر قانونی شراب برآمد ہوئی ہے۔ مارکیٹمیںجس کی قیمت تقریبا دس لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
مظفر نگر:غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار - etv bharat news
مظفر نگر پولیس نے دس لاکھ روپے قیمت کی 175 پیٹی غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
![مظفر نگر:غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 ملزمین گرفتار مظفر نگر:غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر گرفتار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10560832-thumbnail-3x2-hhhh.jpg)
مظفر نگر:غیر قانونی شراب کے ساتھ 5 اسمگلر گرفتار
ویڈیو
موقع سے پولیس نے اینووا کار میں سوار پانچ ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت پنجاب کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے میں ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔