اردو

urdu

ETV Bharat / state

گریٹر نوئیڈا: پانچ نئی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی - گریٹر نوئیڈا سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہ

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مختلف سوسائٹی میں رہنے والے افراد طویل عرصے سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں نئی ​​پولیس چوکیوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گریٹر نوئیڈا: پانچ نئی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی

By

Published : Oct 6, 2019, 12:52 AM IST

Updated : Oct 6, 2019, 12:59 AM IST


قومی راجدھانی دہلی سے متصل گریٹر نوئیڈا کا سکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں سکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لئے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں پولیس کی پانچ نئی چوکیاں قائم کی جائیں گی۔

گریٹر نوئیڈا: پانچ نئی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی

ایس ایس پی گوتم بدھ نگر بیبھو کرشن نے بتایا کہ نئی چوکیاں کھولنے کے لئے، پٹوواڑی، ایس سٹی گول چکر، یعقوب پور، شاہ بیری اور ہرنندی پل کے قریب مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کی عمارت کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

پوسٹ کھولنے کے عمل کے ساتھ ہی زون کے سطح کے افسران سے اضافی پولیس فورس طلب کی جائے گی۔

دراصل بسرکھ کوتوالی کے علاقے میں اس طرح کے پانچ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں پولیس چوکیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے، یہ پوری جگہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ماتحت ہے۔

پولیس لائن موڑ سے بسرکھ کوتوالی کا فاصلہ پانچ کلو میٹر کے قریب ہے تاہم اتنے لمبے فاصلوں کے درمیان نہ ہی پولیس بوتھ ہے اور نہ ہی کوئی چوکی۔

اس کے پیش نظر ایس سٹی گول چکر کے قریب چوکی قائم کی جائے گی، اس کے علاوہ بسرکھ کوتوالی کے سرحدی علاقے ہرنندی پل کے قریب بھی چوکی قائم کی جائے گی تاکہ لوٹ مار کے واقعے کے بعد سرحدی راستے سے فرار ہونے والے شرپسندوں کو گرفتار کیا جاسکے۔

گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے مختلف سوسائٹی میں رہنے والے افراد طویل عرصے سے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں نئی ​​پولیس چوکیوں کا مطالبہ کر رہے تھے۔

حالانکہ لوگوں کے مطالبے پر حال ہی میں گور سٹی میں ایک اور نئی چوکی قائم کی گئی۔

Last Updated : Oct 6, 2019, 12:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details