سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار سنگھ نے ہفتہ کے روز یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان کے چھ ارکان بذریعہ کار دہلی سے ایٹہ نیا گاؤں علی پور تمرورا گاؤں جا رہے تھے۔ باغ والا علاقے میں نیشنل ہائی وے ۔91 پر ہمت پور گاؤں کے نزدیک ان کی گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی۔
ٹرک - کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک - اترپردیش
اترپردیش میں ایٹہ ضلع کے باغ والا علاقے میں آج علی الصبح پیش آئے زبردست سڑک حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے پانچ ارکان زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔
5 killed in an accident
ٹکر کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور ان لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ اس دوران خاندان کے پانچ افراد کی جل کر موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں 15 سالہ لڑکی ورشا کو سنگین حالت میں آگرہ میڈیکل کالج ریفر کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں ورشا کے والد سنیل کمار، ماں، ماما، بابا، بھائی شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع کے بعد مسٹر سنگھ خود دیگر افسران اور پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال بھجوایا۔