اردو

urdu

ETV Bharat / state

دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت - ایک خاندان کے پانچ

Five Person Killed Due To Suffocation ضلع امروہہ کے سید ناگلی کے علی پور بھڈ گاوں میں واقع ایک مکان میں آگ لگنےکے ایک واقعے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ اس واقعے میں دو افراد شدید طور پر جھلس ہوگئے۔ آتشزدگی کے واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دم گھٹنے سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت
دم گھٹنے سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 5:53 PM IST

دم گھٹنے سے ایک خاندان کے پانچ افراد کی موت

امروہہ:ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ایک افسوسناک واقعہ کے باعث علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ گھر میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے سات میں سے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر جھلس ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند افراد رات کے وقت گھر میں چولہا جلا کر سو رہا تھا۔منگل کی صبح معلوم ہوا کہ خاندان کے پانچ افراد مردہ حالت میں گھر میں پائے گئے۔اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر مقامی تھانے کی پولیس کو دی گئی۔

موقع پر پہنچ کر پولیس نے پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال ہھیجنے کا انتظام کیا۔دیگر دو افراد ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔پڑوسیوں سے بھی اس معاملے کو پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مراداباد: پرنسپل کے ہاتھوں طالب علم کی پٹائی، ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوگیا

پڑوسیوں کاکہنا ہے کہ گھر سے دھنواں نکلتے ہوئے دیکھا۔دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہونے پر پانچ لوگوں کو مردہ پایا گیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details