ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ ہاۓوے پر دہلی سے مرادآباد کی طرف جارہئ ایک تیزرفتار ماروتی سوزوکی کار بے قابو ہو کر گننے سے بھری ٹرالی میں ٹکراگئی جس میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جس میں ایک معصوم بھی شامل ہے،
امروہہ- تیزرفتاری کا قہر, پانچ زخمی دو کی حالت نازک،
جانکاری کے مطابق یہ لوگ مراداباد کے دھرم پر گاؤں میں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے جارہے تھے
زخمی افراد میں ایک نوعمر جوڑا بھی شامل ہے جس کی ابھی دو دن پہلے شادی ہوئ ہے،
پولیس 112 نے موقع پر پہنچ کر ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں زخمیوں کا الاج چل رہا ہے ۔
امروہہ- تیزرفتاری کا قہر, پانچ زخمی دو کی حالت نازک، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس میں معصوم اور دو افراد کی حالت نازک ہے جن کو ہایر سینٹر ریفر کرنے کا منصوبہ بنایا جارہاہے ۔
پولیس نے ان لوگوں کے گھر پر اطلاع کردی ہے بتایا جارہاہے حادثے میں زخمی ہوے لوگ دہلی کے مقامی ہیں ،