ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ کے رانی پوکھری کے گاوں ناگاگھر میں خوفناک قتل عام ہوا ہے۔ یہاں ایک شخص نے خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا ہے۔ اس بے رحم شخص نے اپنے تین بچوں، بیوی اور ماں کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ قاتل کتنا ظالم تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے تین معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ انہیں بھی مار ڈالا۔ اس نے اپنی اہلیہ کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
رانی پوکھری کے ناگاگھر گاؤں میں بیک وقت پانچ لوگوں کی ہلاکت سے کہرام مچ گیا ہے۔ گاؤں میں سوگ کا ماحول ہے۔ لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس شخص نے اتنا بہیمانہ قتل کیوں کیا۔ پولیس نے قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گھر اور آنگن خون میں لت پت ہیں۔ وہاں کا منظر دیکھ کر ہر کوئی کانپ جاتا ہے۔