ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے سوراؤں علاقے میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد کے قتل کے بعد آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی سمیت دیگر کئی سینیئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ میں لگ گئی ہے۔