ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں اتوار کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں کے مسولی تھانہ حلقے میں گنیش کی مورتی وسرجن کے دوران ایک ہی کنبے کے پانچ افراد ڈوب گئے ہیں۔ ان میں سے ایک خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹینڈنٹ یمونا پرساد کے مطابق مسولی تھانہ حلقہ کے کلیانی دریا پر واقع پپراگھاٹ پر نارائن پانڈے کا کنبہ گنیش کی مورتی وسرجن کے لئے گیا تھا۔
مورتی وسرجن کے دوران نارائن پانڈے کا پیر پھسل گیا اور وہ دریہ میں ڈوبنے لگے۔ ان کو بچانے کے لیے ان کے کنبے نلیش پٹوا (35)، منی پٹوا (55)، سورج پٹوا (18) نے دریہ میں چھلانگ لگا دی لیکن باہر نہیں آسکے۔