ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جارہے اتر پردیش کے دس کھلاڑیوں میں سے 5 کا تعلق میرٹھ سے ہے۔ 10 میٹر ایئر پسٹل میں جہاں ورلڈ چمپیئن سوربھ چودھری میڈل کے لیے دعویداری پیش کریں گے۔ وہیں جیولن تھرو میں انّو رانی پیدل دوڑ میں پرینکا گوسوامی، ڈسکس تھرو میں سیما انتل اور ہاکی میں وندنا کٹاریا میڈل کی دعوے داری پیش کریں گی۔
اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ان کھلاڑیوں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات کرکے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حوصلہ افزائی کی تھی۔
ان کھلاڑیوں کو اولمپک کا ٹکٹ حاصل ہونے کے بعد جہاں ان کے گھر، کنبے اور گاؤں میں خوشی کی لہر ہے وہیں میرٹھ کھیل اور اتھلیٹکس سنگھ نے بھی اسے کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑا موقع مانتے ہوئے مستقبل میں نئی نسل کے کھیلوں کی طرف رجحان کے لیے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپک کے لیے بھارت کا تھیم سانگ لانچ
مغربی اترپردیش خاص طور پر میرٹھ کے کھلاڑیوں میں جذبہ، ہمت، حوصلہ اور محنت سب کچھ ہے۔ بس ضرورت ہے تو بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرکے سہولیات کو بہتر کرنے کی تاکہ وہ اپنے کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کے لیے میڈل حاصل کریں۔