مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر میں ایک خاندان کے پانچ افراد کے مسلم مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا ہے بجنور میں رہنے والے ایک خاندان نے 8 سال قبل ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔ پھر وہی خاندان مسلم مذہب چھوڑ کر ہندو مذہب میں واپس آگیا، مظفر نگر کے باگھرا میں واقع یشویر آشرم میں ہون یگیہ کرنے کے بعد اور گایتری منتر کا جاپ کرا کر انہیں ہندو مذہب اختیار کرایا گیا۔
مظفر نگر میں پانچ مسلم افراد نے ہندو مذہب اختیار کیا بتادیں کہ اتر پردیش کے بجنور ضلع کے رہنے والے سندیپ سینی نے اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹی کے ساتھ 8 سال قبل ہندو مذہب چھوڑ کر مسلم مذہب اختیار کیا تھا اور سندیپ سینی سے محمد احمد بن گئے۔ 8 سال تک اسلام میں رہنے کے بعد سندیپ اور اس کے چار بچے دوبارہ مذہب تبدیل کرکے ہندو مذہب میں واپس آگئے ہیں۔ Muslim Families Revert To Hinduism
سندیپ سینی اور ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹے نے سوامی یشویر مہاراج کی رہنمائی میں ان کے آشرم پہنچے اور سناتن طریقے سے یگنا کرتے ہوئے گایتری منتر کا جاپ کیا۔اور ہندو مذہب اختیار کرلیا۔
مظفر نگر کے تیتاوی تھانہ علاقے کے آشرم میں سندیپ نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان سمیت اپنے مذہب میں واپس آیا ہے کیونکہ اس سے قبل مولانا اور مفتی نے انہیں لالچ دے کر انکا مذہب تبدیل کرایا تھا اس کے بعد وہ مسلسل اسے اور اس کے اہل خانہ کو نماز پڑھنے اور جماعت میں جانے کے لیے پریشر کرتے تھے۔ جس سے مجھے اور میرے خاندان کو اچھا نہیں لگا، 8 سال تک مسلم مذہب میں رہنے سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، معاشرے میں میری کوئی عزت نہیں تھی، اس لیے ہم خاندان کے ساتھ دوبارہ اپنے ہندو مذہب میں واپس آگئے ہیں۔ Five Muslim Families Revert To Hinduism After 8 Years In Muzaffar Nagar
یہ بھی پڑھیں : Fake Paneer Factory in Muzaffarnagar مظفر نگر ضلع انتظامیہ کی نقلی ماوے کے تاجروں کے خلاف کارروائی