اردو

urdu

ETV Bharat / state

قتل کے پانچ ملزمین کو عمر قید و جرمانہ کی سزا - بچّن پٹیل نے بھارت کو گولی مار دی

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج مدھو ڈوگرہ نے جمعرات کو قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے پانچ ملزمین کو عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ۔

قتل کے پانچ ملزمین کو عمر قید و جرمانہ کی سزا
قتل کے پانچ ملزمین کو عمر قید و جرمانہ کی سزا

By

Published : Nov 29, 2019, 1:22 PM IST

استغاثہ کے بموجب تھانہ کنڈہ کوتوالی میں مدعی رام نریش نے کیس درج کرایا تھا کہ 10 اکتوبر 2008 کو اس کے والد بھارت پرتاپ پٹیل و چاچا کملیش پٹیل کو اسکوٹر سے گھر آتے وقت غلام کا پوروا سہ راہے پر دنیش کمار پٹیل ،سنتوش کمار پٹیل ،ابھشیک ، گنیش و بچّن پٹیل نے گولی مار دی ۔گولی لگنے سے اس کے والد بھارت کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چچا کملیش زخمی ہوگئے ۔

پولیس نے پانچوں ملزمین کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے فرد جرم عدالت میں پیش کردی ہے۔

عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئےدنیش کمار پٹیل ،سنتوش کمار پٹیل ،ابھشیک ، گنیش و بچّن پٹیل سمیت پانچوں ملزمین کو عمر قید و 31 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details