اردو

urdu

ETV Bharat / state

پولیس نے پانچ قصاب کو حراست میں لیا - گوشت کی دکان

ملزمین پر الزام ہے کہ یہ عوامی مقامات پر ناجائز طریقے سے گوشت فروخت کر رہے تھے، ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گوشت اور گوشت کاٹنے کے اوزار بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

پولیس نے پانچ قصاب کو حراست میں لیا

By

Published : Aug 29, 2019, 8:57 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے غازی آباد کے ایس ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے ایس پی دیہات نیرج جادون اور سی او صدر پربھات کمار کی زیرنگرانی ضلع میں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

اس ضمن میں مسوری تھانے کے تحت مسلم اکثریتی قصبہ ڈاسنہ سے پانچ لوگوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ یہ عوامی مقامات پر ناجائز طریقے سے گوشت فروخت کر رہے تھے، ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گوشت اور گوشت کاٹنے کے اوزار بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

پولیس نے حراست میں لے کر انہیں جیل بھیج دیا۔ ایس پی غازی آباد سدھیر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ قطعی نا جائز طریقہ سے اور عوامی مقامات پر گوشت فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details