ریاست اتر پردیش کے ضلع مئو کے تحصیل مدھوبن کے پانچ مزدور جو ریاست چھتیس گڑھ کے رائے پور روزگار کے لیے ہوئے تھے۔ وہ پیدل ہی سفر کر 11 ویں دن اپنے ضلع پہنچے۔
مئو: پانچ مزدور 11 ویں روز ضلع پہنچے - مہاجر مزدور گھر جانے کے لیے پیدل سفر کررہے
لاک ڈاؤن کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقہ کشی سے دوچار مہاجر مزدور گھر جانے کے لیے پیدل سفر کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اتوار کے روز چھتیس گڑھ سے پیدل سفر کرتے ہوئے گیارہ ویں دن پانچ مزدور ضلع مئو پہنچے۔
لاک ڈاؤن کے بعد چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ضلع مئو کے ببلو کمار، مونو، ہریش چندر، انیل کمار اور مدھوبن کے علاقہ کے شیلیش کمار پھنس گئے۔ رائے پور میں جندل اسٹیل فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے سامنے کھانے پینے کی پریشانی آنے لگی۔ دو بار مدد کی شکل میں راشن موصول ہوا، لیکن اس کے بعد کسی نے ان کی دیکھ بھال نہیں کی۔
فاقہ کشی کی وجہ سے پانچوں مزدوروں نے پیدل ہی گھر جانے کا ارادہ بنایا جس کے بعد وہ 22 اپریل کو رائے پور سے پیدل ہی روانہ ہوگئے۔ گیارہ ویں دن لمبا فاصلہ طے کرنے کے بعد وہ آخر کار اتوار کی شام ضلع پہنچے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے ان سب کو غازی پور تیراھے پر روک لیا اور ساتھ ہی میڈیکل ٹیم کو جانچ کے لیے بھیجا دیا، جہاں مزدوروں کو مزید کاروائی اور ہدایات دی جارہی ہیں۔