اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Azamgarh اعظم گڑھ میں کار ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، پانچ افراد ہلاک - اعظم گڑھ میں سڑک حادثہ

اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔Road Accident in Azamgarh

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 28, 2022, 6:59 PM IST

اعظم گڑھ: اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں گذشتہ رات پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں بے قابو کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ جس میں ایک معصوم سمیت پانچ افرادکی موت ہوگئی۔Road Accident in Azamgarh

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مغموم اہل خانہ سے غمگساری کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ کل رات اعظم گڑھ کے سدھاری تھانہ علاقے میں محلہ رامپور باشندہ شیو پرکاش یادو اپنے کنبے کے ساتھ کار سے ماں ودندھواسنی دھام درشن کرنے گئے تھے۔ وہاں سے واپس لوٹتے وقت یہ حادثہ پیش آگیا۔ اس حادثے کے بعد آس پاس کے لوگوں نے موقع پر پہنچ کر کار میں بیٹھے مسافروں کو باہر نکالا، اس میں سے 3 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جبکہ دیگر دو نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

مقامی افراد کی اطلاع پر چوکی انچارج بھگت سنگھ بردہ تھانہ انچارج سنجے موقع واردات پر پہنچے اور راحت رسانی کا کام شروع کیا۔ کچھ دیر بعد سرکل افسر لال گنج منوج رگھونشی بھی پہنچے گئے تھے۔پولیس کے مطابق اعظم گڑھ جونپور قومی شاہراہ پر بردہ تھانہ علاقے کے بھگوان پور گاؤں میں واقع پلیا کے نزدیک ایک بائیک سوار کو بچانے کی کوشش میں کار بے قابو ہوگئی اور بائیک سوار کو ٹکر مارتی ہوئی ڈیوائیڈر سے جاٹکرائی۔

اس خوفناک سڑک حادثے میں کارسوار پنٹویادو(22)،تین سال کی بچی انوکھی،شیوپرکاش(30) کی موقع پرہی موت ہوگئی۔ شدید طور سے زخمی دو خواتین کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ان میں سے ایک کی دوران علاج موت ہوگئی۔ سبھی مہلوکین سدھاری تھانہ علاقے کے اکرام پور کے رہنے والے تھے۔ کار ڈرائیور نکھڑو باشندہ اکرام پور شدید طور سے زخمی ہے اور ضلع اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اس حادثے میں بائیک سوار، بردہ تھانہ کے مرزا جگدیش پور باشندہ سشیل سروج(32)شدید طور سے زخمی ہوگئے اسے علاج کے لئے پی ایچ سی ٹھیکما پہنچایا گیا جہاں اس کی دوران علاج موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: Road Accident In Odisha اُڑیسہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد کی موت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details