اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Bareilly: بریلی میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت - Road Accident in Bareilly

بریلی میں ایک ٹرک اور کار کے مابین ہوئے تصادم میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ سبھی پانچ افراد اتراکھنڈ کے رام نگر سے اترپردیش کے ہردوئی جا رہے تھے۔ Five killed in Bareilly Road Accident

بریلی میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت
بریلی میں سڑک حادثہ، پانچ کی موت

By

Published : Jun 21, 2022, 9:18 PM IST

اتراکھنڈ کے ضلع نینی تال کی تحصیل رام نگر سے پانچ افراد اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں واقع بلگرام کی درگاہ سید میر عبد الواحد بلگرامی کے مزار پر حاضری کے لیے جا رہے تھے، اس دوران بریلی کے تھانہ عزت نگر علاقے میں ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ Five killed in Bareilly Road Accident حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں علاج کے لیے ضلع ہسپتال روانہ کیا تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی سبھی افراد کی موت واقع ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details