اردو

urdu

By

Published : May 29, 2020, 3:42 PM IST

ETV Bharat / state

بنارس: دریائے گنگا میں ڈوبنے سے 5 لڑکوں کی موت

پولیس نے غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے پانچوں لاش برآمد کرلی ہے۔ مرنے والے توصیف ولد رفیق 20 سال، فردین ولد ممتاز 14 سال، سیف ولد اقبال 15 سال، رضوان ولد شہید 15 سال، ساقی ولد گڈو 14 سال واری گڑھی رام نگر کے رہائشی ہیں۔

بنارس: دریائے گنگا میں ڈوبنے سے 5 نوعمر لڑکوں کی موت
بنارس: دریائے گنگا میں ڈوبنے سے 5 نوعمر لڑکوں کی موت

ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس کے رام نگر تھانہ علاقہ میں دریائے گنگا میں ڈوبنے سے پانچ لڑکوں کی موت ہو گئی۔

دراصل یہ پانچوں لڑکے رام نگر علاقے میں سپاہیا گھاٹ پر نہانے گئے تھے۔ جس کے بعد ان کے ڈوبنے کی اطلاع پر لوگوں کا ہجوم موقع پر جمع ہوگیا ہے۔

بنارس: دریائے گنگا میں ڈوبنے سے 5 نوعمر لڑکوں کی موت

پولیس نے غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے پانچوں لاش برآمد کرلی ہے۔ مرنے والے توصیف ولد رفیق 20 سال، فردین ولد ممتاز 14 سال، سیف ولد اقبال 15 سال، رضوان ولد شہید 15 سال، ساقی ولد گڈو 14 سال، واری گڑھی رام نگر کے رہائشی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'صبح نہانے کے لئے گنگا گھاٹ گئے تھے۔ جس کے بعد پانچوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر مقامی لوگوں میں خوف و غم کا ماحول ہے۔

پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے پانچوں افراد کی لاشیں برآمد کر لی ہے۔ ایس پی سٹی، سی او کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details