رائے بریلی: ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی کے بھدوکھر تھانہ علاقے میں لکھنؤ پریاگ راج قومی شاہراہ پر منگل کی دیر رات دریا پور کے قریب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والا ٹرک ایک کار پر الٹ گیا۔ جس کی وجہ سے کار میں سوار دو بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ Five died including two children in Raebareli road accident
گاؤں والوں کی مدد سے پولیس نے کار میں سوار تمام افراد کو باہر نکالا۔ تین زخمیوں کو ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ساتھ ہی ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ معلومات کے مطابق دیر رات بھدوکھر تھانہ علاقہ کے دریا پور کے قریب ایک ٹرک کار پر الٹ گیا۔ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے۔ گاڑی میں پھنسے لوگوں کی چیخ و پکار سن کر لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ لیکن وہ گاڑی سے باہر نہیں نکال سکے۔ Bhadokhar road accident