اردو

urdu

ETV Bharat / state

Moradabad Fire مرادآباد میں آتشزگی کا واقعہ، پانچ افراد ہلاک - پانچ افراد کی موت سات زخمی

مراد آباد میں ایک تین منزلہ مکان کے نیچے ٹائروں کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ Massive Fire Breaks Out in Moradabad Building

آتشزگی
آتشزگی

By

Published : Aug 26, 2022, 9:28 AM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد کے تھانہ گلشہید کے محلہ اصلاح پور میں ایک تین منزلہ مکان میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت ہوگی ہے،جبکہ سات افراد زخمی بتائے جارہے ہیں،زخمیوں کو سول لائن اسپتال میں داخل کیاگیا ہے،جہوں وہ زیر علاج ہیں۔ Massive Fire Breaks Out in Moradabad Building

بتایاجارہا ہے کہ 3 منزلہ مکان کے نیچے ٹائروں کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ مہلوکین کی شناخت نافعہ 7 سال،عبادت 3 سال،امامہ 12 سال،قمر آرا 65سال اور شمع پروین 35سال کے طورپر کی گئی ہے، آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی افراد موقع واردات پر پہونچے اور مکان میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔

مزید پڑھیں:Massive Fire Broke Out In Delhi: دہلی میں منڈکا علاقے میں آتشزدگی، ستائیس افراد ہلاک

آتشزدگی کے بعد مراد آباد کے ایس ایس پی ہیمنت کٹیال اور مراد آباد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسپتال پہنچ کر مریضوں کی حالت دریافت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details