اردو

urdu

ETV Bharat / state

رامپور: پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق - رام پور کی خبر

ریاست اترپردیش کے رامپور میں پانچ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کو لیکر انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول ہے، یہ پانچوں لوگ اتراکھنڈ کے باشندے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Apr 9, 2020, 2:05 PM IST

رامپور میں اب تک کا یہ پہلا معاملہ ہے، جب یہاں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔

جبکہ رامپور کے ٹانڈہ میں کوارنٹین کئے گئے، تبلیغی جماعت کے 17 ارکان کی کل منفی رپورٹ آئی تھی۔

ریاستی حکومت کی جانب سے یو پی کے 15 اضلاع کو سیل کرتے ہی رامپور میں کورونا کے ایک ساتھ پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جن 15 اضلاع کو سیل کیا گیا ہے ان میں رامپور کا نام نہیں ہے۔ اب اچانک یہ پانچ نام سامنے آجانے سے انتظامیہ کے بھی پورے طور پر الرٹ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پانچوں افراد اتراکھنڈ کے باشندے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ مرکز نظام الدین تو نہیں گئے تھے، لیکن اس بات جانچ پڑتال کی جا رہی ہے کہ یہ لوگ اب تک کس کس کے رابطے میں آئے۔

جبکہ رامپور کے ٹانڈہ میں کوارنٹین کئے گئے تبلیغی جماعت کے 17 ارکان سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے سی ایم او سبودھ کمار نے کل ہمیں بتایا تھا کہ تمام 17 ارکان کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details