ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے شہر کوتوالی علاقے میں واقعہ سٹی سنٹر مارکیٹ میں پانچ دکانوں سے کئی مہنگے کیمروں اور موبائلز پر چوروں نے ہاتھ صاف کر دیا تھا جس کا انکشاف شہر کوتوالی پولیس نے آج پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس چوری کی واردات میں ملوث پانچ ملزمین کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 35 ہزار روپے کی نقدی اور چوری کیے ہوئے کیمرے اور موبائلز برآمد کیے ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ایس پی کرائم برانچ مظفرنگر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'گزشتہ روز شہر کوتوالی علاقے کے سٹی سینٹر مارکیٹ کی پانچ دوکانوں میں چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے تھے پولیس نے اس چوری کی واردات کے خلاصے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھی کڑی محنت کے چلتے شہر کوتوالی پولیس نے پانچ ملزمین کو چوری شدہ سامان کے ساتھ گرفتار کرلیا۔