غازی آباد:ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کی سب سے لمبی سڑک لمبی ایلیویٹڈ سڑک پر کی ایک تصویرمنظر عام پر آئی ہے،اس ویڈیو میں چند نو جوانوں پر مشتمل ایک گروپ سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی کی،بیچ سڑک پر کیک کاٹا،ہنگامہ کیا،جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو پولیس نے اس کی تفتیش شروع کردی۔پولیس نے پانچ افراد کو اس معاملے کے تحت گرفتا رکیا ہے۔ Five Held for Celebrating Birthday on Road
صاحب آباد پولیس نے بتایا کہ گرفتار لڑکوں کی شناخت فہیم، صدام، عظیم، امان اور سونو کے طورپر کی گئی ہیں،ان تمام لرکوں کی عمر 19 سے 23 سال کے درمیان ہے، یہ تمام افراد وجے نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے ان تمام کے خلاف فوجداری ایکٹ (کریمنل ایکٹ) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سب انسپکٹر سندیپ کمار نے بتایا کہ گزشتہ شب چند لڑکے ایلیویٹڈ روڈ پر ویگن آر کار کے اوپر کھڑے ہو کر سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے اور مسافروں کو روک کر کیک تقسیم کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق ان لڑکوں نے کچھ راہگیروں اور مسافروں کو روک کران کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔
سب انسپکٹر سندیپ کمار نے مزید کہا کہ ہنگامہ کے سبب ایلیویٹیڈ روڈ پر لمبا جام لگ گیا، طرح امن کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ جبکہ غازی آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں غازی آباد کے ارتھلا پیر کے قریب سے پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایلیویٹڈ روڈ پر رات گئے ہنگامہ آرائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صاحب آباد پولس نے دیر رات تک اس سڑک پر چیکنگ آپریشن کیا۔ اس دوران مزید 13 لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔