اردو

urdu

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی

ملک کی آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا، جب کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی۔ شبنم اور اس کے عاشق کو جلد ہی متھورا جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

By

Published : Feb 18, 2021, 2:41 AM IST

Published : Feb 18, 2021, 2:41 AM IST

Amroha : Shabnam, who killed 7 family members, will soon be hanged
آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی

ایک خاتون کو اس کے عاشق کے ساتھ پھانسی دی جائے گی۔ کیوں کہ اس خاتون نے پیار کے چلتے اپنے ہی اہلخانہ کے 7 افراد کا قتل کردیا تھا۔

شبنم نامی خاتون نے اپنے عاشق سلیم کے لیے اپنے ہی اہلخانہ کے 7 افراد کا بے رحمی سے قتل کیا تھا۔۔تب سے ہی شبنم ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہے، اور جلد ہی اسے اب پھانسی ہونے والی ہے۔

شبنم نے صدرجمہوریہ اور گورنر سے پھانسی کے لیے رحم کی درخواست کی تھی،جس کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔اب جلد ہی شبنم کو متھورا جیل میں پھانسی دی جاسکتی ہے۔

اس وقت شبنم رام پور ڈسٹرکٹ جیل میں گذشتہ پونے دو سال سے بند ہے۔ درحقیقت ضلع امروہہ کے باون کھیڑی گاؤں میں 14 اپریل 2008 کی شب شبنم نے اپنے عاشق سلیم کی خاطر اہلخانہ کے 7 افراد کا بے رحمی سے قتل کردیا تھا، تب سے شبنم اور سلیم جیل میں تھے اور اب دونوں کو جلد ہی پھانسی دی جانے والی ہے۔

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی

واضح رہے کہ بھارت کی آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی، جس کے لیے تقریبا ایک سال قبل میرٹھ کے پون جلاد متھورا جیل میں بنائے گئے پھانسی گھر کا معائنہ کرچکے ہیں۔

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ کسی خاتون کو پھانسی دی جائے گی

پون نے بتایا کہ ابھی متھورا جیل کے افسروں نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے، لیکن وہ شبنم کو پھانسی دینے کے لیے بلکل ہچکچائیں گے نہیں۔کیوں کہ خاتون ہو یا مرد، گنہگار کو انجام تک پہنچانا ان کا فرض ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details