اردو

urdu

ETV Bharat / state

First White Coat Ceremony for Unani Students: اے ایم یو میں طب یونانی طلبہ کی پہلی وہائٹ کوٹ تقریب - White coat ceremony by the Faculty of Unani Medicine

اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے کینیڈی آڈیٹوریم میں پہلی بار وہائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ نے شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ First White Coat Ceremony for Unani Medical Students

اے ایم یو میں طب یونانی طلبہ کی پہلی وہائٹ کوٹ تقریب
اے ایم یو میں طب یونانی طلبہ کی پہلی وہائٹ کوٹ تقریب

By

Published : Jul 4, 2022, 9:20 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 9:28 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے تاریخی کینیڈی آڈیٹوریم میں وہائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ First White Coat Ceremony for Unani Medical Students

ویڈیو


اجمل خان طبیہ کالج کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن اور جونیئر ڈاکٹر ایسوسی (جے ڈی اے) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر گلریز نے کہا "صحت خدمات کو بطور پیشہ منتخب کرنے کا مطلب زندگی بھر کی وابستگی ہے کیونکہ اس میں برسوں کا مطالعہ، محنت، اور غیر متوقع کام کے اوقات شامل ہوتے ہیں"۔


مہمان خصوصی محمد ندیم حسین (سی ای او، مارک امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ، مراد آباد) نے کہا "وہائٹ کوٹ تقریبا ایک خوبصورت روایت ہے جو طبی اخلاقیات سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہے"۔

وہیں 'بقراطی حلف' (Hippocratic Oath) دلاتے ہوئے فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ایف ایس شیرانی نے نئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مریضوں کا اپنی صلاحیت کے مطابق بہتر علاج کریں، مریض کی پرائیویسی کو محفوظ رکھیں اور ڈاکٹر کی سماجی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ وہائٹ کوٹ تقریب ایک اہم تقریب ہوتا ہے جس میں میڈیکل کے طلبا کو سفید رنگ کا کوٹ پہنا کر ذمہ داری کا احساس کرایا جاتا ہے کہ اب اس کی ذمہ داری کیا ہے۔


وہیں اجمل خان طبیہ کالج کے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ نے وہائٹ کوٹ تقریب میں شرکت کرکے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا۔ اور کہا کہ اجمل خاں طبیہ کالج کے طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ وہائٹ کوٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جو یقینا خوشی کے باعث ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2022, 9:28 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details