اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلی بارپریکٹیکل امتحان - اترپردیش نیوز

اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلی بار پریکٹیکل امتحان کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ دیگر بورڈ کی طرز پر مدرسہ بورڈ میں بھی اسے نافذ کر دیا گیا ہے۔

مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلی بار پریکٹیکل امتحان
مدرسہ تعلیمی بورڈ میں پہلی بار پریکٹیکل امتحان

By

Published : Feb 12, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:59 AM IST

مدرسہ بورڈ کے اس فیصلہ سے مدارس کے طلبا و اساتذہ کافی خوش ہیں۔ مدارس میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے لئے پریکٹیکل امتحان بالکل نیا تجربہ ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بیشتر دینی تعلیمی اداروں میں عربی و فارسی کتب کی روایتی تعلیم کا نظام قائم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مدارس سے فارغ ہونے والے طلبا و طالبات جب دیگر تعلیمی اداروں میں داخلہ لیتے ہیں تو انہیں کچھ دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سال رواں میں مدرسہ تعلیمی بورڈ اپنے امتحانات سے قبل پریکٹیکل امتحان کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس پیش رفت سے طلبا و طالبات کافی مطمئن ہیں۔

مدرسہ ماڈرنائزیشن پروگرام کے تحت مدارس میں یہ اقدام کیے جارہے ہیں۔ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے افسران کے مطابق یہ قدم طلبا کے مستقبل کے لیے بے حد کارگر ثابت ہوگا۔ دیگر تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والے مدارس کے طلبا بھی پریکٹیکل امتحان کے طور طریقوں سے واقفیت رکھیں گے، یہ ان کے کیرئیر کے لئے بے حد مفید ہوگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details