اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: لاک ڈاون کے بعد پہلی تحصیل کا اہتمام

تحصیل کے موقع پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو مقررہ مدت کے اندر ترجیحی بنیاد پر حل کرنے افسران کو ہدایت دی گئی۔

نوئیڈا: لاک ڈاون کے بعد پہلی تحصیل کا اہتمام
نوئیڈا: لاک ڈاون کے بعد پہلی تحصیل کا اہتمام

By

Published : Sep 15, 2020, 8:26 PM IST

ڈسٹرکٹ آفیسر سہاس ایل وائی کی صدارت میں تحصیل دادری میں 'سمپورن سمدھان دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔ جہاں 20 شکایات درج کی گئی، جس میں دو شکایات کو متعلقہ محکمہ جاتی افسران کے ذریعہ موقع پر ہی نمٹا دیا گیا ہے۔

نوئیڈا: لاک ڈاون کے بعد پہلی تحصیل کا اہتمام

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اس موقع پر تمام ضلع افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یوم تحصیل کے موقع پر موصول ہونے والی تمام شکایات کو مقررہ مدت کے اندر ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے۔اور کسی بھی مرحلے میں نرمی یا تساہلی ناقابل قبول ہوگی۔

سمپورنا سمدھن دیوس کے موقع پر تحصیل دادری میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر دیپک اوہری، ڈی ایف او پی کے سریواستو ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انکیت کھنڈوال ، اے سی پی پولیس اور دیگر ضلعی سطح کے افسران نے شرکت کی۔

دوسری طرف جیور تحصیل میں ایس ڈی ایم گنجا سنگھ اور تحصیلدار درگیش سنگھ نے عوامی شکایات سنیں، جس میں کُل 42 شکایات درج کی گئیں جس میں دو شکایات کو موقع پر حل کیا گیا ہے۔

تحصیل میں ایس ڈی ایم صدر پرسون دویدی اور تحصیلدار آلوک پرتاپ سنگھ نے 8شکایات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:'مجھ بیوہ اور میرے یتیم بچوں کو انصاف چاہیے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details