اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤں: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق

لوک بندھو ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی ایس نیگی کے مطابق 'دارالحکومت میں اس طرح کا پہلا معامہ سامنے آیا ہے۔ یہ خاتون ضلع سیتا پور کی رہائشی ہے۔ کسی رشتے دار سے رابطے میں آنے کی وجہ سے خاتون کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا ہے۔'

لکھنؤں: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق
لکھنؤں: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق

By

Published : May 6, 2020, 4:10 PM IST

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤں میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلی حاملہ خاتون کی اطلاع ملی ہے۔ حاملہ خاتون کو دارالحکومت کے لوک بندھو راجنارائن ہسپتال کے کوویڈ 19 کے وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

لوک بندھو ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی ایس نیگی کے مطابق 'دارالحکومت میں اس طرح کا پہلا معامہ سامنے آیا ہے۔ یہ خاتون ضلع سیتا پور کی رہائشی ہے۔ کسی رشتے دار سے رابطے میں آنے کی وجہ سے خاتون کو کورونا وائرس کا انفیکشن ہوا ہے۔

لکھنؤں: حاملہ خاتون میں کورونا کی تصدیق

ڈاکٹر نیگی نے بتایا کہ خاتون کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ 3 مئی کو مثبت پائی گئی۔ جس کے بعد انہیں 5 مئی کو سیتا پور سے لکھنؤ بھج دیا گیا ہے۔ یہ خاتون 22 ہفتوں کی حاملہ ہے۔

لوک بندھو اسپتال میں حاملہ خاتون کے لئے ایک علیحدہ وارڈ تشکیل دیا گیا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے لئے ایک لیڈی ڈاکٹر اور نرس بھی دستیاب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details