گزشتہ روز رام جنم بھومی کے احاطے میں ایک مشتبہ شخص پکڑے جانے کے بعد سکیورٹی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں، اس کے بعد اتوار کو ڈی جی پی ہتیش چندر اوستھی ایودھیا پہنچے اور سکیورٹی انتظام کا جائزہ لیا۔
بابری مسجد رام مندر پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں عقیدتمندوں کی آمد کی تعداد بڑھ گئی ہے، ایسے میں ایودھیا میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں۔