اردو

urdu

ETV Bharat / state

مزدوروں کی 'اسکل میپنگ' کی پہلی فہرست تیار: یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو روزگار دستیاب کرانے کے لئے حکومت پرعزم ہے اور اس کے لئے ان کی اسکل میپنگ کی پہلی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

First list of 'skill mapping' of workers prepared: Yogi
مزدوروں کی 'اسکل میپنگ' کی پہلی فہرست تیار: یوگی

By

Published : May 27, 2020, 1:25 PM IST

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مزدوروں کی اہلیت اور محنت کا فائدہ ان کے آپنے آبائی وطن سے ملے گا۔ مزدوروں کی اہلیت کی تفصیل کے لئے اسکل میپنگ کا کام آگے بھی جاری رہے گا۔ مزدوروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ضلعی روزگار دفاتر کی افادیت کو بھی دوبارہ قائم کیا جائےگا۔

یوگی نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں لکھا 'گھر واپس آنے والے محنت کش بھائی بہنوں کی اسکل میپنگ کی پہلی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ سبھی افراد کو اب ریاست میں ہی روزگار دستیاب کرانے کے لئے محنت کش / مزدور (روزگار) بہبود کمیشن کی تشکیل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ اب مزدوروں کے ہنر، اہلیت و محنت سے ان کے ریاست کی مٹی ہی مستفید ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے لئے ایم ایس ایم ای سیکٹر'ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ' اور 'وشوکرما شرم سمان' اسکیم میں روزگار کے مواقع میسر ہیں۔ زراعت، ڈیری و مویشی پروری سے وابستہ سرگرمیوں میں بھی روزگار کے امکانات ہیں۔ روزگار کے پیش نظر مزدوروں کو ان کے شعبوں سے جوڑا جائے گا۔ انہیں انڈسٹریز کے ملازمین کے ساتھ ساتھ تعمیراتی مزدوروں، ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم و دیگر اسکیمات سے منسلک کیا جائےگا۔ اس کے لئے ڈاٹا بینک تیار کیا جارہا ہے۔

یوگی نے کہا کہ منریگا، او پی ڈی، وشوکرما شرم سمان، خواتین اپنی مد آپ گروپ، ڈیری، پودوں کی نرسری، کامن سروس سنٹر اور اسکول کالجز وغیرہ میں روزگار کے مواقع کی نشاندہی کی جائےگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details