اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ ایئرپورٹ پر حاجیوں کا پہلا قافلہ پہنچا، محسن رضا نے استقبال کیا - hajj pilgrims return

آج لکھنؤ کے چودھری چرن ایئرپورٹ پر 368 حاجیوں پر مشتمل پہلا قافلہ پہنچا، جہاں پر پہلے ست موجود اترپردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے حاجیوں کو پھول دے کر ان استقبال کیا۔

first hajj pilgrims return to lucknow, muhsin raza welcomed
لکھنؤ ایئرپورٹ پر حاجیوں کا پہلا قافلہ پہنچا، محسن رضا نے استقبال کیا

By

Published : Jul 16, 2022, 8:00 PM IST

اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے چودھری چرن ایئرپورٹ پر حاجیوں کا پہلا قافلہ پہنچا، اس موقع پر اتر پردیش حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے حاجیوں کو گلاب کا پھول دے کر استقبال کیا۔ اترپردیش حج کمیٹی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پہلے قافلے میں 368 حجاج کرام کی لکھنؤ ہوائی اڈے پر واپسی ہوئی ہے۔ جن میں سے بیشتر حجاج لکھنئو سے تعلق رکھتے ہیں۔ حجاج کرام کی صحت و سلامتی کے ساتھ واپسی پر اقلیتی فلاح و بہبود کے حج اوقاف کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ و وزیر مملکت دانش آزاد انصاری نے مبارک باد پیش کی ہے۔

لکھنؤ ایئرپورٹ پر حاجیوں کا پہلا قافلہ پہنچا، محسن رضا نے استقبال کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details