غازی آباد: یوگی حکومت کے دوسرے دور میں اتر پردیش کے غازی آباد میں پہلا انکاؤنٹر دیر رات ہوا۔ اندرا پورم علاقے میں ایک بین ریاستی چین اسنیچر کی ٹانگ میں گولی مار دی گئی ہے۔ زخمی بدمعاش کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اندرا پورم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر منیش بشت کے مطابق پیر کی شام 5 بجے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک بین ریاستی لٹیرے کو گرفتار کیا۔ اس کی شناخت کمال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے۔ First Encounter in Ghaziabad in the Second Period of Yogi
وہ شاملی کے جھنجھنا کے ڈیرہ بھاگیرتھ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم کے خلاف دہلی کے مہرولی، فتح پور بیری اور یوپی کے شراوستی، غازی آباد میں 13 مقدمات درج ہیں۔ دوران تفتیش ملزم نے چین اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔