نوئیڈا:گیس انڈیا ایکسپو 2023 کا آج ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں افتتاح کیا گیا، اس بین الاقوامی نمائش میں گیس کی پیداوار، پروسیسنگ، ریفائننگ، ایندھن بھرنے، گیس ٹیکنالوجی، آلات، مصنوعات، مینوفیکچرنگ تکنیک، پلانٹس، سروس فراہم کرنے والوں اور متعلقہ صنعتوں پر توجہ دی جائے گی۔ یہ نمائش 6 سے 8 جولائی 2023 تک اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس کا اہتمام انڈین ٹریڈ فیئر اکیڈمی اور انڈین ایگزیبیشن سروسز فیڈریشن آف انڈین پیٹرولیم انڈسٹری کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس کی حمایت MSME کی وزارت، حکومت ہند نے کی ہے۔ اس نمائش کا افتتاح شری دھیریندر سنگھ، ایم ایل اے، جیور یوپی انڈیا نے کیا۔
گیس انڈیا 2023 ایکسپو ایک بین الاقوامی نمائش ہے، جو اس شعبے کی مخصوص جدید ٹیکنالوجیز، مینوفیکچرنگ کے عمل، خدمات، ترقیات، تکنیکوں اور آلات کو اجاگر کرے گی۔ اس تقریب میں خریدار، فیصلہ ساز اور قومی اور بین الاقوامی گیس انڈسٹری کے بائرس کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس فورم پر دنیا بھر سے انٹرپرائزز اور پیشہ ور وزیٹرز آئیں گے جو کہ تجارت، ٹیکنالوجی کے تبادلے، درآمدات برآمد اور معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ گیس انڈسٹری کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دھیریندر سنگھ رکن اسمبلی جیور، یوپی انڈیا نے کہا، "حکومت ہند نے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور تیل اور گیس کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے اختراعی پالیسیاں اور اقدامات اپنائے ہیں۔ توانائی کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، بائیو فیول اور دیگر متبادل ایندھن کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ سرکاری اداروں نے قدرتی گیس، پٹرولیم مصنوعات اور ریفائنریز سمیت اس شعبے کے مختلف شعبوں میں 100% ایف ڈی آئی کی اجازت دی ہے۔ گیس پر مبنی معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، ہمارا مقصد ہے کہ ہندوستان کے توانائی کے شعبہ میں قدرتی گیس کی شراکت کو 2030 تک 15% تک بڑھانا ہے، جو اس وقت 6.3% ہے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں قدرتی گیس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنا کر 'ون نیشن، ون گیس گرڈ' کے تصور پر کام کیا جا رہا ہے۔ اس طرح کی نمائشیں اور کانفرنسیں ہندوستان اور بیرون ملک گیس انڈسٹری کے اعلیٰ معیار کے مہمانوں، خریداروں اور فیصلہ سازوں کو راغب کریں گی۔
گیس انڈیا ایکسپو 2023 کو گیس انڈسٹری کی تمام بڑی تجارتی تنظیموں جیسے آل انڈیا ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز، ایسوسی ایشن آف آئل اینڈ گیس آپریٹرز، ایسوسی ایشن آف ویلڈنگ پراڈکٹس مینوفیکچررز، انڈین بائیو گیس ایسوسی ایشن، نیچرل گیس سوسائٹی اور نوئیڈا انٹرپرینیور ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل ہے۔ سودیش کمار، ڈائریکٹر انڈین ایگزیبیشن سروسز نے کہا، "یہ گیس انڈسٹری میں نئی ٹیکنالوجیز، جانکاری اور رجحانات اور سیکٹر میں ترقی کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ GIE 2023 میں دنیا بھر سے تمام بڑی صنعتی تنظیموں کے اسٹیک ہولڈرز کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ GIE 2023 کا پہلا ایڈیشن بین الاقوامی سطح پر کاروباری ترقی کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں نمائش کنندگان کو اپنے کاروبار کو بڑھانے، ٹیکنالوجی کے تبادلے، نئی مصنوعات کی نمائش اور شراکت داری قائم کرنے کا موقع ملے گا۔
First Edition Of Gas India Expo 2023: گیس انڈیا ایکسپو اور ورلڈ گیس سمٹ کا پہلا ایڈیشن - ورلڈ گیس سمٹ
گیس انڈیا 2023 ایکسپو ایک بین الاقوامی نمائش ہے، جو اس شعبے کی مخصوص جدید ٹیکنالوجیز، مینوفیکچرنگ کے عمل، خدمات، ترقیات، تکنیکس اور آلات کو اجاگر کرے گی۔ اس تقریب میں خریدار، فیصلہ ساز اور قومی اور بین الاقوامی گیس انڈسٹری کے بائرس کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس فورم پر دنیا بھر سے انٹرپرائزز اور پیشہ ور وزیٹرز شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:Gas Price Hiked کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ
ہندوستان دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی توانائی کی منڈیوں میں سے ایک ہے اور امریکہ اور چین کے بعد توانائی اور تیل کا تیسرا سب سے بڑا صارف بن کر ابھرا ہے۔ ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے بنیادی طور پر ایل این جی پر منحصر ہے اور دنیا میں ایل این جی کا چوتھا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔ ہندوستان کی اقتصادی ترقی اس کی توانائی کی طلب پر منحصر ہے، اس لیے آنے والے وقتوں میں تیل اور گیس کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ امکانات ہیں۔ تیل اور گیس کا شعبہ ہندوستان کی آٹھ بنیادی صنعتوں میں سے ایک ہے اور معیشت کے تمام اہم پہلوؤں کے لیے فیصلہ سازی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔