اردو

urdu

بلیا: کورونا مریضوں کا خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا سینٹر قائم

By

Published : May 12, 2020, 12:09 AM IST

اترپردیش کے شہر بلیا میں اقصیٰ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے قائم ادارہ کورونا مریضوں کا خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا سینٹر قائم کر ضلعی انتظامیہ کو سونپ دیا ہے۔

first covid-19 collection booth opened in ballia uttar prades
کورونا مریضوں کا خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا سینٹر قائم

ریاست اترپردیش کے شہر بلیا میں کورونا پازیٹیو کا پہلا معاملہ سامنے آنے سے انتظامیہ زیادہ محتاط ہوگئی ہے۔ ضلع کے سماجی کارکنان انتظامیہ کے تعاون میں بھی بے پناہ مدد کر رہے ہیں۔ اقصیٰ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے نام سے قائم ادارہ کورونا مریضوں کا نمونہ جمع کرنے والا پہلا فون بوتھ بنا کر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ اس سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے نمونے لینے میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بچانے میں مدد ملے گی۔

کورونا مریضوں کا خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا سینٹر قائم

اس فون بوتھ کوویڈ۔19 نمونے جمع کرنے کا افتتاح جوائنٹ مجسٹریٹ انا پورنا گرگ کے ہمراہ ضلع مجسٹریٹ شری ہری پرتاپ شاہی نے کیا۔ وکاس بھون کے احاطے میں یہ بوتھ ادارہ کے سیکریٹری دیپتی سنگھ اور رتسر گاؤں کی سربراہ اسمریتی سنگھ نے ضلعی انتظامیہ کو سونپا۔ نمونہ جمع کرنے والے اس سینٹر کی مدد سے ایک ساتھ بڑی آبادی میں وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مدد ملے گی۔

کورونا مریضوں کا خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا سینٹر قائم

اس فون بوتھ کو گاڑی میں لوڈ کر آسانی سے مختلف کالونیوں میں لے جایا جاسکتا ہے۔ یہ وائرس کے انفیکشن اور صحت کے عملہ کے تحفظ میں بہت معتبر ہوگا۔ ساتھ ہی بار بار پی پی ای کٹس کے استعمال سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ شری ہری پرتاپ شاہی نے کہا کہ میں تباہی کے اس وقت میں جدید سوچ کے لیے ادارے کے تمام ممبروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس کے استعمال سے انفیکشن پھیلنے کے امکانات نہ کے برابر ہوں گے۔

اقصیٰ ایجوکیشن اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی سیکریٹری دیپتی سنگھ نے کہا کہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے نمونے لینا ایک انتہائی مشکل کام ہے ۔اسی کے پیش نظر اس ادارے نے خون جمع کرنے کے لیے فون بوتھ جیسا ایک سینٹر قائم کرایا ہے اور اسے ضلعی انتظامیہ کو سونپ دیا گیا ہے، تاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہم بھی ملک کی خدمت کرسکیں اور لوگوں کی جانیں بچا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details