اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورکھپور میں پہلا کورونا مثبت مریض - دہلی سے گورکھپور پہنچا

ضلع گورکھپور میں پہلا کورونا مثبت مریض پایا گیا ہے۔ تاہم مریض کو علاج کے لیے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس کے اہل خانہ کو بھی قرنطین کر دیا گیا ہے۔

گورکھپور میں پہلا کورونا مثبت مریض ملا
گورکھپور میں پہلا کورونا مثبت مریض ملا

By

Published : Apr 27, 2020, 12:13 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں کورونا مثبت کا پہلا کیس سامنے آیا ہے، جسے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ متاثرہ اتوار کے روز دہلی سے گورکھپور پہنچا اور شام کی دیر سے اس کی طبیعت خراب ہونا شروع ہوگئی۔ اس کے بعد اسے قریبی صحت مرکز لے جایا گیا جہاں سے اسے ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

نوجوان کو میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران اس کے نمونے کی جانچ کی گئی تو اس میں کورونا مثبت ہونے کے آثار پائے گئے۔ اس کی تصدیق بی آر ڈی کے پرنسپل ڈاکٹر گنیش کمار نے بھی کی ہے، جس کے بعد متاثرہ کے لواحقین کو بھی قرنطین کردیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص ضلع کے اوروا قصبے کے ایک گاؤں کا رہائشی ہے جو دہلی میں رہتا تھا۔ وہ بلڈ پریشر اور مدھومیہ کے مرض کی وجہ سے صفدر گنج ہسپتال میں داخل تھا۔ وہ اتوار کے روز کورونا سے متاثرہ لوگوں کے بڑھتے ہوئے ہجوم کی وجہ سے ایمبولینس سے گورکھپور اپنے گھر آگیا تھا۔

گھر پہنچنے کے بعد شام کو اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعہ اسے سی ایچ سی لایا گیا۔ اس کے بعد اسے ضلع ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی بگڑتی ہوئی صحت دیکھ کر اسے میڈیکل کالج کے کورونا وارڈ میں داخل کرتے ہوئے نمونہ جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ اس دوران اس کے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details