اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن:خلاف ورزی کرنے والے 280 افراد کے خلاف کیس درج

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد اب پولیس شکنجہ کس رہی ہے۔ پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ویڈیو بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی کاپی گھروں پر چسپاں کر دی ہے۔

280 fir has been posted on house of prosecutes of infringement of lockdown in muzaffarnagar uttar pradesh
280 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کاپی گھروں پر چسپاں

By

Published : Apr 7, 2020, 7:49 PM IST

ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے بحران سے ہر کوئی لڑ رہا ہے۔ انتظامیہ اس وائرس کے خاتمے کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے۔ لیکن عوام لاک ڈاؤن کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ایس ایس پی مظفر نگر ابھیشیک یادو نے 'ہوم ڈلیوری ایف آئی آر' چلائی ہے، جس میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ویڈیو بنانے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی کاپی ان کے گھروں پر چسپاں کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

280 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کاپی گھروں پر چسپاں

ضلع کے تمام تھانوں میں 280 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ملزمین کو ایف آئی آر کی کاپی ہوم ڈیلیور کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے ساتھ ساتھ ان ملزمین کا نام کی علاقہ میں منادی کرا دی گئی ہے۔ اس کارروائی کے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر نے والے لوگوں میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

ابھیشیک یادو نے بتایا کہ گذشتہ دو دنوں میں 280 افراد ایسے ہیں، جس میں 70 مقدمات میں ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کی کاپی ان کے گھروں میں ہوم ڈیلیوری کر دی گئی ہے۔

ان سبھی افراد کو اور ان کے پڑوس کے پڑوسیوں کے تمام لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر یہ افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ہیں۔ اسی بنا پر ان کے گھروں پر ایف آئی آر کی کاپی لگائی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ سامنے آجاتے ہیں اور ان کی ویڈیو مل جاتی ہے تو وہ ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، جس میں نہ صرف کیس لکھا جائے گا، بلکہ اس بات پر غور کیا جائے گا کہ وہ قومی مفاد میں جان بوجھ کر اس طرح کے کام کر رہے ہیں۔ وہ پورے ملک کے عوام اور عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔ مزید، ایس ایس پی نے کہا کہ اس بار اگر کسی کا معاملہ دہرایا گیا تو اس کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ کارروائی ابھی بھی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details