اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firozabad Firing Viral Video فیروزآباد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ گرفتار - فیروز آباد فائرنگ کی ویڈیو وائرل

اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں شادی کے دوران ہوئے فائرنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ Five arrested for firing in marriage ceremony

فیروزآباد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ گرفتار
فیروزآباد میں فائرنگ کے الزام میں پانچ گرفتار

By

Published : Dec 8, 2022, 8:48 AM IST

فیروزآباد: اترپردیش کے ضلع فیروزآباد کے شکو آباد علاقے میں دوست کی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے پانچ افراد کو پولیس نے بدھ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین دسمبر کو ہوئی ایک شادی تقریب میں زبردست فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کا نوٹس لے کر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ firing Video in marriage ceremony in Firozabad

انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی جانچ کے بعد پولیس ٹیم نے بدھ کو ابھیجیت، مہندر،ویٹو، ابھئے اور ومل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے دوست شیوپرتاپ کی شادی کی خوش میں فائرنگ کی تھی۔پولیس نے ان کے قبضے سے دو رائفل ، ایک بندوق کےعلاوہ کثیر مقدارمیں خالی کارتوس اور بھرے کارتوس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔گرفتار ملزمین کے خلاف آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details